17 جون، 2015، 12:47 AM

تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں تصادم کے  نتیجے میں 17 افراد ہلاک

تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے دارالحکومت میں مسافر ٹرین اور بس میں تصادم کے  نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ریلوے کراسنگ پر مسافر بس ٹرین کے سامنے آگئی جس کے نتیجے میں ٹرین بے قابو ہو کرپٹری سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زیادہ تر ہلاکتیں ٹرین میں سوار مسافروں کی ہوئیں جب کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News ID 1855911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha